استنبول : ترکیہ کے شہر استنبول میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کل پیر کو33 افراد زخمی ہو گئے۔ ریاست کے گورنر علی یرلیکایا نے ایک بیان میں بتایا کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر نے فوری طور پر اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ حادثہ استنبول کے میٹرو بس روٹ پر دو مسافر بسوں کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ حکام نے بس ڈرائیوروں کو اس میں قصور وار قرار دیا ہے۔میٹرو بسوں میں سے ایک معمول کے مطابق چل رہی تھی۔ اس دوران وہ اپنے ٹریک سے اچانک ہٹ گئی۔ ترکیہ کے مقامی میڈیا کے مطابق مسافر بس متعدد کاروں سے ٹکرا گئی اور وسطی استنبول کی ایک مرکزی سڑک پر ایک حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔