اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پر سادھا نشانہ، کہا۔ امریکہ کے اشارے پر کام کرتی ہے حکومت

   

حیدرآباد: کل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے مرکزی حکومت کوسخت تنقیدکانشانہ بنایاہے۔انہو ں نے کہاکہ افغانستان معاملے پر پاکستان کے این ایس اے سے بات کرنےکاکیافائدہ ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ مرکزی حکومت امریکہ کے اشارے پر کام کرتی ہے۔واضح ہو کہ ہندوستان نے نومبر میں دہلی میں افغانستان کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کی میٹنگ کی میزبانی کی تجویز پیش کی ہے۔ خطے کے اہم اسٹیک ہولڈرز بشمول روس ، چین اور پاکستان کو اس اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔