اسدالدین اویسی کو احمد آباد میں سیاہ جھنڈے دیکھائے گئے‘ بی جے پی کو ایجنڈ قراردیا

,

   

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی جایم) سربراہ او رحیدرآباد ایم اسدالدین اویسی کو بتایا جارہا ہے کہ جمعہ کے روز گجرات کے دوران کے دوران احمد آباد شہر میں مسلمانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے بموجب لوگوں کے ایک گروپ نے اویسی کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی اور ان کے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھے اور وہ ”اویسی واپس جاؤ‘ اویسی بی جے پی ایجنڈ“ کے نعرے لگارہے تھے۔ ٹریفک میں خلل پڑنے کے بعد ان کے پارٹی ورکرس نے قافلے کے آگے بڑھنے میں مدد کی ہے۔

واقعہ کے بعد میڈیا سے بات کے دفوران انہوں نے اترپردیش انتخابات میں پارٹی شکست کی مدافعت کی اور کہاکہ انتخابی مہم کے لئے کم وقت اس کی وجہہ او ر ڈسمبر میں گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے اثر کا بھروسہ جتایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کی ناکامیوں ہیں جس کی وجہہ سے 26سالوں سے آج تک ریاست میں بی جے پی حکومت کررہی ہے۔