اسد اورانعم کی شادی کی تصاویر وائرل

,

   

حیدرآباد ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا اور ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے بیٹے کی شادی کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ انعم مرزا نے گزشتہ رات اپنی شادی کی تصاویر آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ انعم مرزا نے سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے بیٹے اسد سے شادی کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انعم نے لکھا کہ مسٹر اینڈ مسز۔ دوسری جانب نئے نویلے دولہے نے بھی اپنی انسٹاگرام اکاونٹ پر اسٹوری اور تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کے آخر کار اپنی زندگی کے پیار سے شادی کرلی ۔ اپنے مداحوں کو ان خوشی کے لمحوں میں شریک کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے، ثانیہ مرزا نے کیپشن میں لکھا کہ میرے بچے۔