اسد اویسی پر قاتلانہ حملہ سازش : صدر مسلم مجلس

   

نئی دہلی۔ آل انڈیا مسلم مجلس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے اسدالدین اویسی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک منصوبہ سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ بی جے پی کی یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ بڑھتی ہوئی بیروزگاری، کمرتوڑ مہنگائی، کمزوروں پر ظلم، لاقانونیت، بدانتظامی اور کسان مخالف پالیسیوں کے باعث بی جے پی کو الیکشن میں ہار کا خوف ستارہا ہے ۔اسی لئے وہ انگریزوں کی لڑاؤ اور حکومت کردکی پالیسی اپنارہی ہے اور الیکشن کو ہندومسلم بناکر شکست سے بچنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل فرقہ وارانہ تقریریں کرکے ماحول بگاڑنے کا کام کررہے ہیں اور باربار کیرانہ اور مظفر نگر کی تکرار کررہے ہیں۔