نئی دہلی : اسرائیلی سفارتخانہ کے قریب آج شام دھماکہ پیش آیا جس کی آواز سنے جانے کے تعلق سے دہلی پولیس کو فون کال موصول ہوا ۔ پولیس کی ٹیم ڈاگ اسکواڈ ، کرائم ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ پہنچ گئی۔ جلد ہی فارنسک لیباریٹری کے ماہرین بھی وہاں پہنچ گئے۔ ایمبسی سے چند میٹر کے فاصلہ پر کھلے مقام پر پولیس کو ایک خط دستیاب ہوا جو اسرائیلی سفیر کے نام لکھا گیا ہے۔ اس خط کے ساتھ پرچم بھی ملا جو لپٹا ہوا تھا ۔ پولیس نے خط کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے۔ پولیس کی ٹیموں نے علاقہ کو اچھی طرح چھان مارا اور چند اشیاء جمع کئے۔ ان کو جانچ کیلئے فارنسک لیباریٹری بھیج دیا گیاہے۔ اسرائیل کے نائب سفیر اوہادناکش کینارنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شام میں 5 بجے کے بعد ایمبسی کے قریب دھماکہ پیش آیا۔تمام ورکرس محفوظ ہیں۔