اسرائیلی جنگی طیارو ں کا غزہ پر راکٹوں سے حملہ

,

   

یروشلم : اسرائیلی جنگی طیاروں نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے بعض ٹھکانوں پر راکٹ برسائے ہیں۔ فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافاکے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقوں کے چند مقامات پر تین راکٹ برسائے جس سے آگ بھڑک اٹھی اور سول آبادیوں میں مالی نقصان بھی ہوا۔شہر کے جنوب مغرب کے شیخ عجلین نامی علاقے میں دو راکٹ حملوں میں مالی نقصان کی اطلاع ملی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس کے علاوہ غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں واقع زرعی اراضیوں اور بیت لاہیہ نامی قصبے کے شمال میں بھی بمباری کی۔ ان حملوں میں بھی کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔گزشتہ شام کو بھی اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو اسرائیلی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا تھا۔ بعد ازاں ،انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتما ربن غفیر نے اس حملے کا جواب دینے کیلئے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔