اسرائیلی جیلوں میںفلسطینی قیدیوں کی طبی غفلت سے ہلاکتیں

   

تل ابیب : اسرائیل میں سال 1967 سے اب تک مختلف جیلوں میں 231 فلسطینوں میں سے 73 کی ہلاکت طبی غفلت کی وجہ سے ہوچکی ہے۔ فلسطینی جمعیت برائے اسیران کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں سال 1967 سے اب تک 231 فلسطینی وفات پا چکے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طبی غفلت کی وجہ سے وفات پانے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 73 تھی۔ واضح رہے کہ اب تک اسرائیلی جیلوں میں اب تک تقریبا 600 بیمار فلسطینی قیدی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جن میں سے200 کے قریب سنگین امراض میں مبتلا ہیں جن میں سے 23 کو سرطان یا کسی جان لیوا بیماری لاحق ہے۔