اسرائیلی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی بچے قید

   

غزہ : فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 200 فلسطینی بچے قید ہیں جن میں 23 بچے مجدو جیل میں ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک غرب اردن سے 500 سے زیادہ بچوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دنیا کی واحد ایسی حکومت ہے جس کی عدالتوں میں ہر سال 500 سے 700 بچوں پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
اور ان کی تعداد تین ہزار پانچ سو اٹھارہ ہوگئی ہے۔