اسرائیلی فوجیوں کا غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری

   

غزہ: اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی جہاں اس نے اپنا حملے اور قبضہ جاری رکھا ہوا ہے میں مزید 2 فوجی مارے جانے کا اعلان کیا ہے ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہونے والی جھڑپوں میں سارجنٹ رینک کے 2 فوجی مارے گئے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک 572 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں سے 235 زمینی حملے کے دوران ہلا ک ہوئے ہیں۔7اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 12 ہزار 300 بچوں اور 8 ہزار 400 خواتین سمیت 28 ہزار 663 فلسطینی شہید اور 68 ہزار 395 افراد زخمی ہوئے ہیں۔