اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اپنا مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا

   

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی حکومت نے فلسطینی نوجوان کو اپنا مکان خود مسمار کرنے پر مجبو رکردیا۔ بیت المقدس کے علاقے سلوان کے رہائشی سیف عبداللطیف کو قابض حکام کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ، جس میں حکم نہ ماننے کی صورت میں بھاری جرمانے کی دھمکی دی گئی۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مکان غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ادھر صہیونی حکام نے سلوان ہی کے رہائشی سگے بھائی خالد اور منیر عباسی کو بھی اسی طرح کا نوٹس جاری کیا ،جس کے بعد وہ اپنا مکان خالی کرنے پر مجبو ہوگئے۔ واضح رہے کہ صہیونی بلدیہ فلسطینی باشندوں کو کسی قسم کی تعمیر کی اجازت نہیں دیتی۔