اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلہ کی کوشش ناکام

   

غزہ: اسرائیلی فوج کی غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔اسرائیلی فوج کا ٹینک فلسطینیوں کے نرغے میں آگیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ اور اسرائیل کے درمیان آہنی باڑھ کی مرمت کیلئے جانا چاہتی تھی۔حماس کے مطابق اسرائیلی فوج اپنی گاڑیاں چھوڑ کر واپس اسرائیل جانے پر مجبور ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے دو بلڈوزر اور ایک ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 266 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 117 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں دو ہفتوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔