جنیوا: عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کرنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی عدالت انصاف اگلے سال عوامی سماعتیں منعقد کرے گی تاکہ فریقین کو فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔دسمبر میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے عالمی عدالت سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازعہ پر اپنا نقطہ نظر پیش کرے۔ عدالت کا کہنا ہیکہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سماعت 19 فروری کو ہوگی۔ نام نہاد مشاورتی رائے کی درخواست خطے میں موجودہ کشیدگی سے پہلے کی گئی تھی اس لیے عدالت کی رائے صرف اور صرف اسرائیلی قبضے پر مرکوز ہوگی۔