اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا سڑک پر احتجاج

   

تل ابیب: حماس نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے مصر اور قطر کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ حماس کے اس بیان کے بعد غزہ میں فلسطینیوں نے خوشیاں منانا شروع کردیں۔ تاہم دوسری طرف اسرائیلی جانب کے معاملات اس طرح کے نہیں تھے۔ حماس کی قید میں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ بھی سڑکوں پر آگئے اور مظاہرے شروع کردئیے۔