واشنگٹن۔ 13 مئی (یو این آئی) اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تعطل کا شکار مذاکرات کو ایک نئی سمت دینے کے لیے امریکی مشن کی تازہ کاوش سامنے آئی ہے ۔ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد نئی تجویز پیش کی ہے ، جس کا مقصد غزہ میں جاری جنگ کو وقتی طور پر روک کر انسانی بحران میں کمی لانا ہے ۔ اس تجویز کے تحت حماس کے قبضے میں موجود زندہ اسرائیلی قیدیوں میں سے نصف کو رہا کرنے کے بدلے غزہ پر بمباری روکنے اور ایک عبوری جنگ بندی پر اتفاق کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔