اسرائیل حماس کے درمیان دو مزید دنوں کے لئے جنگ بندی‘ قطر کا بیان

,

   

دونوں فریقین کے درمیان میں چار دنوں کی جنگ بندی کے آخری دن یہ اعلان سامنے آیاہے‘ جس کی شروعات جمعہ نومبر24کے روز صبح 7بجے مقامی وقت کے مطابق عمل میں ائی تھی۔


اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسندگروپ حماس نے پیر 27نومبر کے روز غزہ پٹی میں جنگ بندی کے اپنے معاہدے پر دو دنوں میں مزید توسیع کے لئے رضا مندی کا اظہار کیاہے۔

قطری وزرات خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس پر کہا کہ”مملکت قطر نے اعلان کیاہے کہ جو جاری ثالثی کے حصہ ہے‘ غزہ پٹی میں مزید دونوں کے لئے انسانی ہمدردی پر مشتمل جنگ بندی پر مزید دودنوں کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے“

https://x.com/majedalansari/status/1729170618346836303?s=20

دونوں فریقین کے درمیان میں چار دنوں کی جنگ بندی کے آخری دن یہ اعلان سامنے آیاہے‘ جس کی شروعات جمعہ نومبر24کے روز صبح 7بجے مقامی وقت کے مطابق عمل میں ائی تھی۔

اس جنگ بندی کے معاہدے کے تحت جتھوں میں دونوں جانب سے عورتوں کو بچوں کورہا کیاگیاہے۔

تین دنوں کے معاہدے کی شروعات کے دوران حماس نے 58یرغمالیوں کو رہا کیا‘ اس میں عورتیں اوربچے شامل تھے‘ وہیں اسرائیل نے 117فلسطینی قیدیوں کورہا کیاہے۔

قطر نے امریکہ اور مصر کے ساتھ نے حماس او راسرائیل کے مابین جاری تنازعہ میں اہم ثالثی کی ہے۔