کم ازکم 10لوگوں کے بیانات بشمول سکیورٹی گارڈس اور راہ گیر جن کادعوی دھماکے کے آواز سننے اور کچھ دھواں اٹھتا دیکھنا تھا کے بیانات قلمبند ہوئے
نئی دہلی۔ پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ اسرائیلی سفارت خانہ کے قریب میں دھماکے کی آواز سننے کا دعوی کرنے والے چند افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے منگل کے روز کم شدت کے پیش آنے والے دھماکے سے قبل موقع کے قریب میں دیکھائی دینے والے لوگوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل فوٹیج کی مدد سے ایک فہرست بھی تیار کی ہے۔
مذکورہ اہلکار کا کہنا ہے کہ کم ازکم 10لوگوں کے بیانات بشمول سکیورٹی گارڈس اور راہ گیر جن کادعوی دھماکے کے آواز سننے اور کچھ دھواں اٹھتا دیکھنا تھا کے بیانات قلمبند ہوئے۔
مذکورہ افیسر نے مزیدکہاکہ موقع کے قریب میں سرگرم موبائیل فونوں سے حاصل کردہ تفصیلات او رسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کچھ لوگوں سے جمعرا ت کے روز پوچھ تاچھ بھی کی گئی ہے۔
ایک اور افیسر کے بموجب دھماکوں خیزاجزاء کا پتہ لگانے کے لئے فارنسک رپورٹس کا انتظار کیاجارہا ہے۔ چہارشنبہ کے روز دہلی پولیس اور نیشنل سکیورٹی گروپ(این ایس جی) کے فارنسک ماہرین نے موقع سے مٹی اورپتوں کے نمونے اکٹھا کئے تھے۔
افیسر نے کہاکہ ”مذکورہ رپورٹس کا اب بھی انتظار ہے“۔
مذکورہ دھماکے پرتھوی راج روڈ پر پلاٹ نمبر2اے پر سنٹرل ہندی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور پلاٹ نمبر4نند کا گھر کی چار دیواری کے درمیانی علاقے میں پیش آیاتھا۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہیں اس دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا‘ اسرائیلی سفارت سے خطاب کرتے ہوئے تحریر کردہ ایک ”بدسلوکی“ پر مشتمل مکتوب موقع کے قریب سے ملا ہے۔
ایک اورافیسر نے کہاکہ حالانکہ اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیاہے اسپیشل سل اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این ائی اے) کے افسران بھی اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔