اسرائیل سے ہندوستانیوں کا دوسرا قافلہ دہلی پہنچ گیا

,

   

دو شیر خوار بچوں سمیت 235 شہری شامل‘ مزید 2خصوصی پروازوں کا اعلان
نئی دہلی: ہندوستانی شہریوں کا دوسرا قافلہ آج علی الصبح جنگ زدہ اسرائیل سے ‘آپریشن اجے’ کے ایک حصے کے طور پر خصوصی پرواز کے ذریعے بحفاظت نئی دہلی واپس پہنچ گیا۔ دو شیر خوار بچوں سمیت 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز ہفتہ کی صبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری۔ پرواز نے مقامی وقت کے مطابق رات 11:02 پر اڑان بھری۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور راج کمار رنجن سنگھ نے ہوائی اڈے پر شہریوں کا استقبال کیا۔’آپریشن اجے’ مشن کے ڈیٹا بیس میں تمام ہندوستانیوں کو رجسٹر کرنے کے لیے ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے بعد مسافروں کا انتخاب ‘پہلے آئیں پہلے پائیں’ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان کی واپسی کے اخراجات ہندوستانی حکومت برداشت کر رہی ہے۔ جنگ زدہ علاقے سے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کا کام اتوار کو بھی جاری رہے گا۔ہندوستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج خصوصی پرواز کے لیے رجسٹرڈ ہندوستانی شہریوں کے اگلے بیاچ کو ای میل کر دیا گیا ہے۔ بعد میں آنے والی پروازوں کے لیے دوسرے رجسٹرڈ لوگوں کو ایک پیغام بھیجا جائے گا۔’ اسرائیل میں تقریباً 18,000 ہندوستانی رہتے اور کام کرتے ہیں جن میں دیکھ بھال کرنے والے، طلباء ، بہت سے آئی ٹی پروفیشنلز اور ہیروں کے تاجر شامل ہیں۔ 7 اکتوبر کی صبح غزہ کی پٹی میں مقیم حماس کے مسلح دہشت گردوں کے حفاظتی باڑ کو توڑ کر زمینی، فضائی اور سمندری راستے سے اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد ہندوستانی شہریوں کا انخلاء ضروری ہو گیا تھا۔مسلسل دو دنوں میں 400 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو اسرائیل سے وطن واپس بھیجنے کے بعد، تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے نے 14 اکتوبر کو دو خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے تاکہ اسرائیل اور حماس تنازعہ کے درمیان ملک چھوڑنے کے خواہشمند مزید ہندوستانیوں کو وطن واپسی میںسہولت فراہم کی جاسکے۔