وطن واپسی کے خواہاں شہریوں کیلئے حکومت کے خصوصی انتظامات
نئی دہلی :وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اْ ٓج بتا یا کہ اسرائیل میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے ‘آپریشن اجے’ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ تقریباً 230 ہندوستانیوں کو 13 اکتوبر کو آپریشن اجے کے تحت چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ اسرائیل سے وطن واپس لایا جائے گا۔ حکومت نے ان ہندوستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا جو اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں کیونکہ ہفتے کے آخر میں حماس کے اسرائیلی قصبوں پر ڈھٹائی کے حملوں نے خطے میںکشیدگی کو جنم دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے 12 اکتوبر کو ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چارٹرڈ فلائٹ کے آج شام تل ابیب پہنچنے کی امید ہے اور یہ جمعہ کو تقریباً 230 ہندوستانیوں کی پہلی کھیپ کو واپس لائے گی۔اسرائیل پر حماس کے حملے کے چھ دن ہو چکے ہیں، لیکن حالات دن بہ دن تشویشناک ہی ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اسرائیل میں موجود لوگ انتہائی خوف کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ کئی ممالک کے باشندے وہاں سے جلد از جلد نکلنا چاہتے ہیں، لیکن حالات سازگار نہیں ہیں۔ اس درمیان ہندوستان نے اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ’آپریشن اجئے‘ کا اعلان کیا ہے اور اس کیلئے اسپیشل چارٹر فلائٹ اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے سوشل میڈیا پوسٹ پر اسرائیل میں موجود ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ جن ہندوستانی شہریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے انھیںجمعرات 12 اکتوبر کی اسپیشل فلائٹ کے لیے ای میل کر دیا گیا ہے۔ بعد کی پروازوں کے لیے دیگر رجسٹرڈ لوگوں کو پیغام بھیجا جائے گا۔ ممبئی میں اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل کوبی شوشانی کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل میں 20 ہزار سے زیادہ ہندوستانی مقیم ہیں۔ گویا کہ ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی وطن واپسی کا ارادہ رکھتے ہوں گے۔اس درمیان وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی باشندوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی نمبرات جاری کیے گئے ہیں۔