نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ جیت کر اس کام کو جلد ختم کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے فوکس نیوز ٹیلی ویڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور امریکہ۔ اسرائیل تعلقات پر اپنا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے دعوی کیا ہے کہ 7 اکتوبرکو جو اسرائیل کے ساتھ ہوا اسے بھلا دیادیا گیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ان حملوں کو یاد رکھنا چاہیے اور اسرائیل کو امریکی سیاست میں “پہلے کی طرح” مضبوط ہونا چاہیے۔ریپبلکن سیاست دان نے کہا کہ “اسرائیل کو یہ کام جلد اور طاقتور طریقے سے ختم کرنا چاہیے اور معمولات ِزندگی کو لوٹنا چاہیے کیونکہ یہ معاملہ کافی طویل ہو گیا ہے، انہیں فتحیاب ہو کر اپنا مشن ختم کر دینا چاہیے۔”ٹرمپ نے اس باے کا بھی دعوی کیا کہ 15 برس بیشتر واشنگٹن کی طاقتور ترین لابی اسرائیل تھا، تا ہم آج بعض ڈیموکریٹ شخصیات کی بنا پر یہ اپنی سابقہ طاقت سے عاری ہے۔