اسرائیل میں سیکوریٹی خدشات کے درمیان نیتن یاہو نے برلن کا دورہ مختصر کر دیا

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ہفتے جرمنی کے طے شدہ دورے کی مدت کو مختصر کر دیا ہے۔ دفتر نے پہلے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے قومی سلامتی کی پیش رفت پر مشاورت کی ہے کہ دورہ کے دورانیے کو کم کرنے اور مشاورت کے درمیان کوئی ربط تھا اس حوالے سے وضاحت نہیں کی گئی۔ نیتن یاہو کو پہلے منصوبے کے تحت جرمنی کے لیے روانہ ہونا اور جمعہ کو واپس آنا تھا۔ تاہم دورہ کو مختصر کرتے ہوئے نتین یاھو اب جمعرات کو ہی اسرائیل واپس پہنچ جائیں گے۔نیتن یاھو کی سربراہی میں دسمبر میں اقتدار سنبھالنے والی قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی مخلوط حکومت کو عدلیہ میں مجوزہ اصلاحات پر بے مثال احتجاج کا سامنا ہے۔ دریں اثنا نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح پر بات چیت کی ہے تاہم اسرائیلی حکام نے اس گفت و شنید پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔