یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے یشیئل لیٹر کو امریکہ میں اسرائیل کا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ جانکاری مسٹر نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں دی گئی۔مسٹر لیٹر ا سرائیل میں اعلیٰ عوامی خدمات کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں وزارت تعلیم کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، وزارت خزانہ میں چیف آف اسٹاف اور اسرائیل پورٹس کمپنی کے قائم مقام چیئرمین شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ لیٹر امریکہ میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے اور امریکی انتظامیہ اور معاشرے سے واقفیت رکھتے ہیں۔ بیان میں انہیں ایک انتہائی قابل سفارت کاراور ایک شاندار مقررقرار دیا گیا جو امریکی ثقافت اور سیاست کی گہری سمجھ رکھتے ہیں۔مسٹر لیٹر جنوری 2025 میں یہ عہدہ سنبھالیں گے اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے بھائی مائیکل ہرزوگ کی جگہ لیں گے ، جنہوں نے تین سال تک امریکہ میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔