مولانا سید سلمان الحسینی ندوی کا سانحہ ارتحال

,

   

لکھنو 29 جون ( ایجنسیز ) ملک کے ممتاز عالم دین و معروف مذہبی اسکالر و دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاد حضرت مولانا سید سلمان الحسینی ندوی انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک و بیرون ملک کے علمی ‘ دینی و مذہبی حلقوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ مولانا سلمان الحسینی ندوی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جاعمہ سید احمد شہید کٹولی ملیح آباد میں ادا کی گئی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئی ۔ مولانا سیدسلمان الحسینی ندوی علم حدیث ‘ تفسیر اور دعوت کے ممتاز ماہرین میں شمار کئے جاتے تھے ۔ انہوں نے طویل عرصہ سے دارالحکومت ندوۃ العلماء میں استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔