اسرائیل نے سعودی عرب کا نام کورونا سرخ لسٹ سے نکال دیا

   

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کی خبروں کے بعد اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت نے سعودی عرب کو’’گرین’’ ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، جس سے واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اسرائیلی وزارت صحت حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کو ایک دن قبل کرونا سے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔سعودی عرب کا نام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیسعودی عرب کے دورے کی خبروں کے بعد نکالا گیا ہے تاہم وزارت صحت حکام نے نام نکالنے کو وزیراعظم کے دورے کی خبروں سے تعلق کی تردید کی ہے۔برطانوی عدالت نے داعش کی رْکن خاتون شمیمہ کو اپنی شہریت منسوخی کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے اپنے ملک برطانیہ میں داخلے کو خطرہ قرار دے دیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق شمیمہ برطانیہ کے بریتھنل گرین اکیڈمی کی طالب علم تھیں جب 2014 میں داعش کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے وہ شام چلی گئیں تھیں جس پر اْس وقت کے وزیر داخلہ سیوِڈ جیوِڈ نے 21 سالہ شمیمہ کی برطانوی شہریت کو منسوخ کردیا تھا۔شام کے شہر رقہ میں داعش حکومت کا زور ٹوٹنے کے بعد شمیمہ گزشتہ سال فروری میں شامی مہاجرین کیمپ میں اپنے نومولود بچے (جس کا اب انتقال ہوچکا ہے) کے ساتھ پائی گئیں تھیں۔برطانوی عدالت میں شمیمہ کی وطن واپسی اور شہریت بحال کرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شمیمہ کی وطن واپسی کو ملکی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔