اسرائیل پر راکٹ حملے، غزہ میں جوابی کارروائی

,

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے جنگوؤں نے غزہ پٹی سے نئے راکٹ حملے کیے لیکن ان راکٹوں کو ہوا میں ہی مار گرایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعے کی رات جنوبی شہر سدیروت میں داغے گئے ان راکٹوں کو آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔ بعد ازاں ہفتے کے دن اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ حالیہ حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے غزہ سے ملحق سرحدوں کو بند کر دیا ہے اور غزہ میں ایندھن کی سپلائی بھی بند کر دی ہے، جس کی وجہ سے غزہ کا واحد پاور پلانٹ بند ہو گیا ہے۔