اسرائیل کی دہشت گردی کیخلاف وائٹ کوٹ مارچ

   

کراچی میں ڈاکٹروںکی ریالی‘فلسطینی مسلمانوں اور طبی عملہ سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: غزہ پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں وائٹ کوٹ مارچ ہوا۔غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر وائٹ کوٹ مارچ کیا گیا۔ نگران وزیر صحت سندھ سعد نیاز، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مارچ سے خطاب میں سعد نیاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری اور دہشت گردی مذہب سے زیادہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ہاسپٹلس ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حماس مضبوط ایمان کے ذریعہ جنگ لڑ رہی ہے۔ حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے اور 7 اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا۔اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں غزہ میں 297 افراد شہید ہوگئے اور شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی۔