اسرائیل کی عید کے دن بھی بمباری، 122 فلسطینی شہید

,

   

غزہ: اسرائیل کی جانب سے عید الفطر کے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبرسے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار482 ہوگئی۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 14500 بچے اور 9500 خواتین شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کرگئی۔دوسری جانب اہل غزہ نے مہاجر کیمپوں میں کھلے آسمان تلے عید الفطر منائی۔