اسرائیل کی غزہ میں آٹے کی فراہمی پر روک

   

نیویارک : امریکہ نے تصدیق کردی ہے کہ اسرائیل آٹے کو غزہ پہنچنے سے روک رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل آٹے کو غزہ پہنچنے سے روک رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث لوگوں کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا کہ کاش میں آپ کو بتا سکتا کہ آٹا غزہ کے اندر جا رہا ہے لیکن میں ابھی ایسا نہیں کر سکتا، میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ فلسطینی عوام کیلئے بہت اہم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آٹے کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بندرگاہ کو کھولنے کیلئے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے کیونکہ یہ بہت اہم ہے۔