اسرائیل کی مہاجر کیمپ پر بمباری،12 فلسطینی جاں بحق

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے تباہ حال علاقے خان یونس میں فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ پر بمباری کردی جس میں بچوں سمیت 12 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ فلسطینی خبر ایجنسی وافا کے مطابق،یہ بمباری خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی نامی علاقے میں کی گئی ۔ دوسری جانب ،اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میںرفح شہر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جہاں سے ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

لبنان میں بھی اسرائیلی فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
بیروت : اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے لبنان کے جنوب میں کئے گئے فضائی حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔فلسطین سرکاری خبر ایجنسی وافا کی، لبنان سول ڈیفنس کمیٹی کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے، ملک کے جنوبی قصبے الھباریہ میں واقع ،اسلامی طب سوسائٹی پر کثیر تعداد میزائلوں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ذرائع کے ابتدائی اعداد و شمار کیمطابق حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے، لبنان کی بقا وادی میں واقع، حزب اللہ کے اہداف پر فضائی حملے میں بھی 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔