اسرائیل کے ترکی میں تجارتی اتاشی دفتر کی بازکشادگی

   

تل ابیب : اسرائیل کی وزیرِ اقتصادیات و صنعت ‘اورنا باربیبائی’ نے کہا ہے کہ اسرائیل، ترکی میں اپنے تجارتی اتاشی دفتر کو دوبارہ سے کھول رہا ہے۔اسرائیل وزارت اقتصادیات و صنعت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق باربیبائی نے کہا ہے اسرائیل وزارت اقتصادیات یکم اگست سے ترکی میں اپنے اتاشی دفتر کو دوبارہ سے کھول رہی ہے۔ یہ دفتر، ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق، اسرائیل کے مصّمم ارادے کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “ہمارا مقصد، دس سال سے زیادہ طویل عرصے کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی کانفرنس کا انعقاد کرنا ہے۔بیان میں اسرائیل کے محکمہ صنعت وخارجہ تجارت کے سربراہ اوہاڈ کوہن کے بیانات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ کوہن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی خارجہ تجارت کے لئے ترکی ایک اہم اقتصادی طاقت ہے۔