واشنگٹن۔ اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے یوئے‘ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے چہارشنبہ کے روز فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے عالمی کمیونٹی سے آگے آ نے کی اپیل کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں یوسف زئی نے کہاکہ ”فلسطینی لوگوں کے ساتھ میں اپنا اظہار یگانگت کرتاہوں۔فلسطینیوں کے خلاف صدیوں کے حملوں کے بعد‘ ہم طاقت او ربربریت کے تضاد سے انکار نہیں کرسکتے ہیں۔
غازہ میں بچوں اور عورتوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں سے دستی بموں سے الاقصاء میں عبادت کرنے والوں کو نشانہ بنانے تک‘ جبری گھر سے باہر کرنا‘گرفتار‘اور مارپیٹ او ر قتل انسانیت کے خلاف جرائم ہیں“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”دنیا بھر کے لوگ بشمول مسلمان‘ عیسائی او ریہودی لیڈران سے فلسطین کے انسانی حقوق کی حفاظت کی مانگ کررہے ہیں۔ایک فلسطینی بچے کو ملنے میں نہیں بلکہ کلاس روم میں بیٹھا رہنا چاہئے۔ دنیا کے قائدین کو فوری ردعمل پیش کرنا چاہئے“
کشیدگی میں اضافہ
مذکورہ جاری کشیدگی ایک ڈرامائی صورتحال اختیار کرچکی ہے جسمیں ایسٹ یروشلم سے فلسطینی خاندانوں کا اسرائیل باز آبادکاروں کی جانب سے انخلاء تاکہ مسلمانوں‘ یہودیوں‘ عیسائیوں کے لئے مقدس مانے جانے والے اس علاقے تک رسائی کی جاسکے۔
غازہ کی وزرات صحت نے کہاکہ اب تک تازہ تشدد میں 56جانیں گئی یں جس میں 14بچے شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق 300دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں
حماس
چہارشنبہ کے روز حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ جاری موجودہ کشیدگی کو ختم کرنا چاہئے‘ مذکورہ ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے روسی خارجی وزرات نے یہ بیان دیاہے۔
حماس پولٹیکل بیورو کے ڈپٹی چیرمن نے اسرائیل کے فضائی حملوں کو روکنے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی پر دوباؤ ڈالا ہے کہ مذکورہ یہودی ریاست الاقصاء مسجد پر ”ملٹری کاروائی“ کو ختم کریں۔