علی جوہری اور انوشاہ اشوری جو یوکے کی دوہری شہریت کے حامل ہے کو جاسوسی کے جرم میں د س قید کی سزا سنائی گئی ہے
تہران۔ اسرائیل کے لئے جاسوسی اور غیر قانونی رقومات حاصل کرنے پر ایران نے دو لوگ جس میں ایک برطانوی دوہری شہریت کے حامل ہیں کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
انوشاہ شوری جس کے پاس برطانیہ او رایران دونوں جگہ کی شہریت ہے کو دس سال قید کی سزاسنائی گئی ہے ان پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کی جاسوسی ادارے موسداد کو جانکاری دی ہے‘
ایران کی ان لائن ویب سائیڈ نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیل کے حوالے سے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے۔
اس کے علاوہ مزید دوسال کی قید اسرائیل سے غیرمحسوب رقم 33,000یوروز(36600) امریکی ڈالر وصول کرنے پر بھی سنائی گئی ہے او راتنی ہی رقم جرمانہ میں ادا کرنے کا حکم دیاگیاہے۔
یوکے کے فارن اور کامن ویلتھ دفتر(ایف سی او) نے کہاکہ قانون کے دائرے میں رہ کر اشوری کے گھر والوں کی اس سے مدد کی گئی ہے۔
ایف ایس او ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ ”تہران میں ہمارا سفارت خانہ کونسلر سے رابطہ میں آنے کی مسلسل کوشش کررہا ہے“۔
مذکورہ ترجمان نے مزیدکہاکہ ”دوہری شہریت کے حامل تمام لوگوں کے ساتھ سلوک ایران میں گرفتاری اہمیت کی حامل ہے اور ہم سینئر سطح پر ان واقعات کو اٹھائیں گے۔
ہم ایران سے گذارش کرتے ہیں وہ انہیں بحال کریں اور گھر والوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا انہیں موقع فراہم کریں“۔
ایک ایرانی شہری علی جوہری کو بھی جاسوسی کے جرم اور ”موساد کے ساتھ بڑے پیمانے پر تعلقات“ کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جوہری ہندوستان‘ لاؤس اور سری لنکا میں کام کرنے والوں سے رابطے میں تھااور عدالت کا کہنا ہے کہ اس نے ”مقبوضہ علاقوں“ کا بھی سفر کیاتھا۔
اسرائیل کے حوالے سے اسماعیلی نے کہاکہ وہ ”اس ملک کی شہریت بھی حاصل کرنے“ کے عمل میں تھا۔
غیرقانونی طریقے سے حاصل رقم پر علی جوہری پر بھی جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
لندن نژاد عامیری کو 2018میں ایران میں ہی گرفتار کرلیاگیاتھا اس وقت وہ ملک میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے ائے ہوئے تھے