تل ابیب ؍ واشنگٹن: اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹرچ کی جانب سے گذشتہ روز کنیسٹ میں ہونے والی اجلاس کے دوران امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کا خیر مقدم کیے جانے کے ساتھ یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل غرب اردن کو ضم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔باخبر اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ٹرمپ کی جیت کو مغربی کنارے کے الحاق کا ایک بہترین موقع سمجھتی ہے اور یہ مسئلہ اس وقت اسرائیلی مقتدر حلقوں میں زیر بحث ہے۔