اسرائیل ۔حماس مذاکرات معطل، قطر کا اعلان

   

دوحہ:قطر نے کہا ہے کہ حماس اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی بات چیت معطل ہوگئی ہے۔قطری وزیر اعظم الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کل اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کی رہائی ایک حساس مرحلے سے گذر رہی ہے۔انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ رکاوٹوں پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اجتماعی سزا کی پالیسی کی مذمت کرتا ہے جس پر اسرائیل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عمل پیرا ہے۔