اسلامک سنٹربرائے ہند نے ہولی کے پیش نظر مساجد پرنماز جمعہ کے اوقات میں تبدیلی کے لئے دیا زور

,

   

لکھنو۔امن وامان کی برقرار ی کے لئے مذکورہ اسلامک سنٹر برائے ہند نے مساجد سے زوردیا کہ وہ جمعہ کی نماز کے اوقات میں تبدیلی لائی اسی روز ہولی بھی منائی جانے والی ہے۔

اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل اور لکھنو عید گاہ امام مولانا خالد رشید نے چہارشنبہ کے روز اپیل کی کہ ہولی‘ شب برات اور جمعہ کی روز ایک ہی دن ہوتی ہے اسلئے ملک کے جامع ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں کی جانی چاہئے۔

اوقات کی تبدیلی کے ساتھ نماز ادا کرنے کے استفسار کیع لاوہ انہوں نے مسلمانوں سے مقامی مساجدوں میں نماز ادا کرنے پر بھی زوردیاہے۔

کم از کم 22مساجد بشمول اہم مساجد جیسے جامعہ مسجد عیدگاہ‘ مسجد عیسیٰ باغ‘ ایک مینار مسجد اکبری گیٹ‘ مسجد شاہ مینا شاہ اور مسجد چوک نے جمعہ کی نماز کے اوقات کو تبدیل کرتے ہوئے 1.30کے آگے بڑھادیاہے۔

شب برات کے بھی اسی روزانے کے ساتھ مذکورہ اسلام سنٹر برائے ہند نے مسلمانوں سے استفسار کیاکہ وہ مساجد اور قبرستانوں میں اپنے لواحقین کی زیارت کے لئے شام 5بجے کے بعد جائیں اور چونکہ ہولی منائی جارہی ہے پٹاخوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔

چار سال قبل اسی طرح کی صورتحال تھی اور پھر علماؤں نے جمعہ کی نماز کے اوقات کو تبدیل کردیاتھا۔