ممبئی : ممبئی کے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر اسلام اورسیرت نبی کو غیر مسلم فرقے تک پہنچانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا تاکہ برادران وطن اور دیگر مذاہب کے لوگوں تک اسلام کی تعلیمات بہتر ڈھنگ سے پہنچائی جائیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ کی تبلیغ و تشریح کی جاسکے ۔جنوبی ممبئی میں مرین لائنز پرواقع اسلام جمخانہ میں مذکورہ میٹنگ جمخانہ کے صدر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی کی صدارت میں رکھی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ تین چار سال میں اسلام جمخانہ میں بڑے پیمانے پر انتظامی طورپر تبدیلیاں آئی ہیں اور منفی اثرات اور امور کاخاتمہ ہوا ہے ،ورنہ پہلے اپنی ایک الگ شناخت رکھتا تھا جسے جوا کھیلنے کا اڈہ بھی کہا جاتا تھا، لیکن ایڈوکیٹ یوسف ابرہانی نے صدر کاعہدہ سنبھالا ہے ،اسلام۔جمخانہ کی تصویر بدلنے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے اور اس کا خاطر خواہ اثر بھی نظر آتا ہے ۔اسلام جمخانہ انتظامیہ کے ذریعے مسلم معاشرے میں اصلاحات کے لیے بھی منصوبہ سازی کی جاتی ہے ،تاکہ نوجوانوں میں اپنے دین،معاشرہ اور خاندانی امور کے لیے جذبہ پیدا ہوسکے ۔اس سلسلے میں گذشتہ روز ایک اہم میٹنگ شہر کی نمائندہ تنظیموں کے نمائندوں اور معززین و دانشور وں کی میٹنگ یوسف ابراہانی کی صد ارت میں رکھی گئی ۔اس میننگ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ یوسف ابرہانی نے کہاکہ مذکورہ میٹنگ مقصد ہے کہ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدکی تعلیمات کو دوسرے مزاہب کے ماننے والوں تک پہنچایاجائے تاکہ حال میں بڑے پیمانے پر پیداکی جانے والی غلط فہمیاں دور کی جاسکیں۔