اسلام آباد؍ نئی دہلی : دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں گھرے پاکستان کو اب اس با تک کی سخت پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ اسلامی ممالک کی سب سے بڑی تنظیم او آئی سی کے افتتاحی اجلاس میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سشما سوراج مدعو کیا گیا ہے ۔ پاکستانی عہدیداران ان کو مدعو کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے سخت الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ سشما سوراج کا دعوت نامہ منسوخ نہیں کیا گیا تو پاکستان اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گا ۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے اسلامی تنظیم ’’ او آئی سی ‘‘ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہندوستان کو مدعو کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کو یکم مارچ سے ابوظہبی میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہوئی ہے ۔ سشما سوراج یہاں افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی ۔
واضح ر ہے کہ ہندوستان او آئی سی کا رکن نہیں ہے ۔ لیکن اسے پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج ایک ایسے وقت میں اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہے جب پلوامہ خودکش حملہ کی رد میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں ۔