اسلا م آباد۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی درالحکومت میں اندورن ملک سفر کرنے والے مسافرین میں کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی شناخت کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر انتظامیہ نے بو سونگھنے والے کتوں کے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ائیرپورٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈاؤن نیوز کو بتایا کہ متاثرہ لوگوں کے اندر پیدا ہونے والے وائیرس کی بو کا پتہ لگانے کے لئے تربیت یافتہ کتوں کے خدمات حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ بو سونگھنے والے کتوں کا کویڈ 19کی نشاندہی کے لئے دوسرا اسکریننگ ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔ماہرین کی ایک ٹیم پہلے ہی ائیر پورٹ کا معائنہ کرچکی ہے تاکہ بو سونگھنے والوں کی کتوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔
قبل ازیں صحت انتظامیہ اور سیو ل ایویشن اتھاریٹی (پی سی اے اے)کے اشتراک سے تھرمل اسکریننگ اور آرٹی اے ٹسٹ کا اسعمال ائیرپورٹ ہر مسافرین میں وائرس کی نشاندہی کے لئے کیاگیاہے۔
دریں اثناء مذکورہ پاکستان سیول ایویشن اتھاریٹی نے ڈاؤن کی رپورٹ کے بموجب ائیرلائنس کو 30فیصد مسافرین کے ساتھ پروازیں جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔