اسلام آباد میں پاکستانی ہندو برادری کا احتجاج

   

اسلام آباد: پاکستان میں ہندو اقلیت کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان کم شدت کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ مظاہرین ہندوستان میں پاکستانی ہندو مہاجر خاندان کے گیارہ افراد کے پراسرار قتل کی تفتیش پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس سے قبل اس خاندان کے رشتہ دار جنوبی صوبے سندھ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکال چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ان مظاہرین نے کہا کہ وہ ہندوستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج کریں گے۔ ان مظاہرین کی جانب سے ہندوستانی سیکرٹ سروس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ان گیارہ ہندوؤں کو جودپور میں مشتبہ طور پر زہر دے کر ہلاک کیا۔