’اسلام پیار کے لئے تسلیم کیا ہے‘ دہشت کے لئے نہیں‘

,

   

دوبئی۔کیرالا سے لاپتہ ہوئی ایک عیسائی لڑکی نے کہاکہ اس نے پیا ر کے لئے مذہب اسلام کو اپنا یا ہے۔ اس نے کہاکہ میں ابوظہبی دہشت گردگروپ میں شامل ہونے کے لئے نہیں بلکہ اپنے ھیار کے لئے ائی ہوں۔

لڑکی کے گھر والوں نے دہلی میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی‘

جس میں کہاگیاتھا کہ ان کی بیٹی کا اغوا کرلیاگیاہے۔ لڑکی نے 18ستمبر کو کالج کلاس لینے کے بعد ایک ہندوستانی سے شادی کرنے کے لئے ابوظہبی کی فلائٹ میں سوار ہوگئی تھی۔

لگ بھگ نوماہ قبل اس کی اس ہندوستانی فرد سے سوشیل میڈیا کے دریعہ دوستی ہوئی تھی۔

لڑکی نے بتایاکہ ”مجھے ہندوستانی سفارت خانہ نے بلایاور میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اپنی مرضی سے ائی ہوں اور واپس نہیں جانا چاہوں گی“۔