اسلحہ لائسنس کیس،مختارانصاری کو سزا کا آج اعلان

   

وارانسی : وارانسی مافیا ڈان مختار انصاری کو اسلحہ لائسنس فراڈ کیس میں سزا سنائی جائے گی۔ وارانسی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت چہارشنبہکو اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ یہ معاملہ 36 سال پرانے جعلی بندوق کے لائسنس سے متعلق ہے۔ اس میں مختار انصاری پر ڈی ایم اور ایس پی کے دستخط جعلی بنا کر لائسنس حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ باندہ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کیس کی سماعت میں مختار انصاری شامل تھا۔اسپیشل جج (ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ) اونیش کمار گوتم کی عدالت میں آخری سماعت 27 فروری کو ہوئی تھی جس میں دونوں فریقوں کے دلائل مکمل ہوئے تھے۔ اس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ 12 مارچ کو سنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آج عدالت نے مختار کو مجرم قرار دیتے ہوئے فیصلہ کل تک کے لیے ملتوی کردیا۔درحقیقت، 4 دسمبر 1990 کو محمد آباد پولیس اسٹیشن میں مختار انصاری سمیت 5 نامزد اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران گوری شنکر سریواستو کی موت ہوگئی اور اس معاملے میں سابق سی ایس آلوک رنجن اور سابق ڈی جی پی دیوراج نگر نے بھی اپنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔