اسماعیل ھنیہ کا انتقام ایران اور یمنی حوثیوں کے ساتھ مل کرلیں گے:حسن نصراللہ

   

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے انتقام کیلئے حزب اللہ اپنے بل بوتے پر یا ایرانی نوازگروہوں کے ساتھ مل کر قدم اٹھائے گا۔ نصر اللہ نے گزشتہ دنوں بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈروں میں شمار فواد شْکر کی موت کے ساتویں روز منعقدہ ایک تقریب سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں نصراللہ نے اسرائیل سے انتقام لینے سے متعلق کہا کہ ہمارا جواب بھرپور اور کافی موثر ہوگا،ہم میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں،حزب اللہ اپنے بل بوتے پر یا ایرانی نواز گروہوں کی مدد سے اسرائیل کو بھرپور جواب دے گا۔ حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ کی موت کا انتقام ایران ہی نہیں بلکہ حزب اللہ اور یمنی حوثی بھِی مل کر لیں گے۔