اسماعیل ہنیہ دوبارہ حماس کے سربراہ منتخب

,

   

مغربی کنارہ ۔ فلسطینی اسلام پسند تنظیم حماس کے سربراہ کو دوبارہ اس تنظیم کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ بات آج اتوار کے روز دو اعلیٰ فلسطینی اہلکاروں نے خبر رساں ادارے رائٹرس کو بتائی۔ اسماعیل ہنیہ 2017 سے حماس کے سربراہ چلے آ رہے ہیں۔ مغربی اردن اور غزہ پٹی کے فلسطینی خود مختار علاقوں میں سے غزہ پر حماس کی حکومت ہے۔