حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ جشنو دیو ورما 12 مارچ کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ گورنر نے اسمبلی اور کونسل کا بجٹ اجلاس 12 مارچ سے طلب کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ گورنر پہلے دن دونوںایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے 11 بجے دن خطاب کریں گے ۔ بجٹ سشن میں بی سی طبقات کیلئے 42 فیصد تحفظات اور ایس سی زمرہ بندی پر بلز منظور کئے جائیں گے ۔ گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث ہونگے جس کے بعد ریاستی بجٹ برائے مالیاتی سال 2025 – 26 پیش کیا جائیگا ۔ توقع ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر فینانس مسٹر ملوبٹی وکرامارکا 3 لاکھ کروڑ روپئے پر مشتمل ریاستی بجٹ اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ یہ بجٹ گذشتہ سال سے زیادہ ہوگا اور اس میں مختلف شعبہ جات اور محکمہ جات کیلئے رقومات فراہم کی جائیں گی ۔ اسمبلی میں بجٹ تجاویز پر مباحث بھی ہونگے ۔ 1