شادی سے انکار پر لڑکی کی پولیس میں شکایت
حیدرآباد ۔12 ستمبر (سیاست نیوز) اسناپ چاٹ پر دوستی اور چار سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد لڑکی نے لڑکے کے خلاف شکایت کردی۔ بتایا جاتا ہیکہ لڑکی نے شادی کے انکار اور دھوکہ دہی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ لڑکی جوناگاپور سے تعلق رکھتی ہے۔ لڑکے سے ملاقات کیلئے حیدرآباد آیا کرتی تھی۔ لڑکی نے نامپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے اور پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 22 سالہ لڑکی جو ناگاپور سے تعلق رکھتی ہے، اس کی دوستی شاہ علی بنڈہ کے ساکن 24 سالہ لڑکے سے اسناپ چاٹ پر ہوئی تھی اور ان دونوں کے درمیان دوستی جسمانی تعلقات تک پہنچی اور گزشتہ چار سال سے ان کے درمیان تعلقات تھے۔ لڑکی گزشتہ چند عرصہ سے شادی کیلئے لڑکے پر دباؤ ڈال رہی تھی اور لڑکا مسلسل انکار کررہا تھا۔ اس نے لڑکی سے شادی کیلئے انکار کردیا اور دوسری لڑکی سے شادی کی تیاری کررہا تھا۔ لڑکی بذریعہ ٹرین لڑکے سے ملاقات کیلئے آیا کرتی تھی اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل میں دونوں ملاقات کرتے تھے۔ پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع