اسنیپ چیاٹ نے ہنگامہ کے بعد ماوری ٹیٹو فیچر ہٹادیا

   

سانتا مونیکا (امریکہ): سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ نے اس فیچر کو ہٹا دیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے چہروں پر روایتی ماوری ٹیٹو لگا سکتے تھے ۔نیوزی لینڈ کی مقامی ماوری کمیونٹی کو اس بات کا پتہ لگنے کے بعد اشتعال پیدا ہوگیا تھا جس کے بعد یہ ’فلٹرز‘ہٹا دیا گیا ہے ۔ٹیٹو آرٹ کو ماوری کمیونٹی کے ذریعہ مقدس سمجھا جاتا ہے اور اسے پہننے والے کی شناخت کے ایک اہم جزو کے طور پر لیا جاتا ہے ۔بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مقامی میڈیا کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے کہ یہ فلٹر سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے ۔ریڈیو نیوزی لینڈ نے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’’ماوری فیس ٹیٹو‘‘اور ’’ماوری‘‘جیسے ناموں کے ساتھ فلٹر لگانے والے صارفین کی تصاویر پیش کیں۔