اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی و کامرانی

   

جلسہ جشن میلادالنبی ؐ ، حضرت سید ولی شاہ میاں خوندمیری و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) دین اسلام میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ ہر صاحب علم کو چاہیئے کہ وہ خود کو ایک طالب علم تصور کرتے ہوئے سیکھنے اور سیکھانے پر عمل پیرا ہوں۔اسوہ رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔ کمیٹی جانثاران مہدی موعود کے مرکزی جلسہ میلادالنبیؐ سے خطاب کے دوران حضرت پیر و مرشد سید سرفراز مہدی تشریف اللہی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ راج محمد اشفاق صدر جے این ایم کی نگرانی میں منعقدہ جلسہ سے حضرت پیر و مرشد سید ولی شاہ میاں خوندمیری ( دھرم کٹہ کرناٹک ) ، حضرت پیر و مرشد سید میرانجی میاں یداللہی ، حضرت پیر و مرشد سید نور محمد اسحاقی ، ڈاکٹر سید احمد سلمان منوری ندوی، سید ذکی شہاب مجتہدی ، جناب سید یعقوب سروش محمودی نے خطاب کیا۔ قاری سید نظام اشرفی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ صدر استقبالیہ کے فرائض سید اسمعیل ذبیح اللہ نے انجام دیئے جبکہ شاعر جناب سید سمیع اللہ سمیع حسینی، ابوالفیض سید احمد عابد، سید حسین سعید بخاری، سید فیض اللہ نعیم خوندمیری، سید نجم مہدی ، فقیر محمد صمدانی، سید یعقوب شاہ نواز مخصوصی، سید علی یوسف نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض شاعر شبیر علی خان شبیر نے انجام دیئے۔ مولانا سید ولی شاہ میاں نے کہا کہ میرے آقا کی میلاد کا ساری کائنات جشن مناتی ہے ۔ انہوں نے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سادگی سے شادیوں کا انتظام اور انصرام سنت رسول ؐ مقبول ہے۔ دیگر مقررین نے بھی اللہ اور رسول اللہ کی اطاعت کے احکامات پر روشنی ڈالی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے اسوہ رسول ؐ مقبول پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی ۔ صدر جے این ایم سید راج محمد اشفاق کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔