مفخم جاہ انجینئرنگ کالج میں ایس یو نالج ہب، جیش رنجن کا خطاب
حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن نے آج کہا کہ اسٹارٹ اَپس، تعلیم یافتہ ہنرمند نوجوانوں کا مستقبل ہے اور اس کے ذریعہ روزگار کے موثر مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں منعقدہ ’’ ایس یو نالج ھب ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس مسابقتی دور میں اہمیت کے حامل ہیں۔ مسٹر جیش رنجن نے کہا کہ ایس یو نالج ھب خانگی اداروں کیلئے ایک ماڈل سنٹر ثابت ہوگا۔ انہوں نے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹیکی انکیوبیشن سنٹرکے قیام پرستائش کی۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس نالج سنٹر سے استفادہ کریں۔ جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے سلطان العلوم نالج ھب کے آغاز کو مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کا ایک سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر سلطان العلوم نالج ہب کے سی ای او معراج فہیم، چیرمین سوسائٹی جناب محمد ولی اللہ، ایم جے کالج کے ڈائرکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر انوپما کونیروموجود تھے۔ب