اسٹارک ایک سوپر اسٹار:سی ای او

   

کولکتہ: رواں آئی پی ایل سیزن میں اپنے خراب مظاہروں کی وجہ سے تنقیدوں کی زد میں موجود آئی پی ایل کے سب سے مہنگے خرید مچل اسٹارک کو پیرکو کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او وینکی میسور کی حمایت حاصل ہوئی، جنہوں نے کہا کہ وہ ان کے بارے میں سرمایہ کاری کے نکتہ نظر سے نہیں سوچتے وہ ایک سوپر اسٹار ہیں۔ کے کے آر نے اسٹارک کو ریکارڈ 24.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے لیکن یہ سودا ہمیشہ ایک خطرہ رہا ہے کیونکہ آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کو سیزن سے پہلے مختصر ترین فارمیٹ میں محدود تجربہ تھا اور وہ نو سال کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کررہے ہیں۔ میسور نے یہاں میں نائٹ گالف ایونٹ کے موقع پر کہا وہ ایک سوپراسٹار ہے اور وہ ایک معیاری کھلاڑی ہے اور ہم انہیں قیمت کے نکتہ نظر سے نہیں دکھتے ہیں۔