اسٹالن کا تقسیم کرنے والی سماجی برائیوں کو ختم کرنے پر زور

   

چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو یوم جمہوریہ کے اپنے پیغام میں لوگوں کو تقسیم کرنے والی سماجی برائیوں کو ختم کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، “جب ہم ہندوستان کا 74 واں یوم جمہوریہ منا رہے ہیں، آئیے ان اصولوں کی حفاظت کریں جنہوں نے ہمارے ملک کو سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر عزت دی ہے ۔”انہوں نے کہا، تنوع اور جامعیت ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے ۔ آئیے لوگوں کو تقسیم کرنے والی ان سماجی برائیوں کو ختم کرنے کا عہد کریں ۔